پاک فوج کا عزم: ملک سے ہر قسم کی انتہا پسندی کا خاتمہ کردیں گے، آرمی چیف کا اعلان

آرمی چیف کا عزم: ملک سے ہر قسم کی انتہا پسندی کا خاتمہ کردیں گے

ملک سے ہر قسم کی انتہا پسندی کا خاتمہ کردیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،۔
ملک بھر میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔
جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال دہشت گردی کی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقنی بنایا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں