سندھ میں گندم کی پیداوار کے لیے سنجینٹا کا 15,000 کاشتکاروں کو مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنے کا منصوبہ
کاشتکاروں کو مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنیکا فیصلہ
سندھ میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے سنجینٹا پاکستان نے 15ہزار کاشتکاروں کو مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنجینٹا پاکستان نے سندھ حکومت کے اشتراک سے صوبے کے کاشتکاروں تک مفت جڑی بوٹی مار زہر کی فراہمی کا شاندار منصوبہ بنایا ہے۔
تاکہ کاشتکار گندم کی فصل سے بہترین پیداوار حاصل کر سکیں۔
اس پروگرام کے تحت سندھ کے 15ہزار کاشتکاروں کو 45ہزار ایکڑ کے لیے مفت زرعی مضوع کی تقسیم کی جائے گی تاکہ گندم کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔
سنجینٹا پاکستان کے جنرل منیجر ذیشان حسیب بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سنجینٹا پاکستان اپنے کاشتکاروں کی خدمت اور کامیابی کے لیے پر عزم ہے تاکہ پاکستان میں غذا کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس تناظر میں ہم نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر آنے والی گندم کی فصل کے دوران کاشتکاروں کو مزید بااختیار بنانے اور گندم کی فصل سے بہتر منافع حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں