“قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت سے پاکستان کا قیام: آرمی چیف کا بیان”

“آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت پر خراج عقیدت”

قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت سے پاکستان قائم ہوا:آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت سے پاکستان قائم ہوا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔
،قائد کے اصول قوم کی تعمیر کے لیے ابدی راہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق پرامن خوشحال قوم بنانے کا اجتماعی عزم کریں۔
، قائداعظم آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات غیر متزلزل تھے۔
، قائد کا عزم آج بھی قوم کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں