“ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی: عطا اللہ تارڑ”

ملزمان کے ٹرائل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی”: “عطا اللہ تارڑ کا بیان

ملزمان کے ٹرائل میں قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے فوجی عدالتوں سے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی۔
انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار نے 2 دن سے ملٹری کورٹس کی جانب سے سزاؤں کے معاملے پر پروپیگنڈا کیا۔
ملک سے باہر بھی لابنگ کی جارہی ہے۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے، اس لیے ان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح منشیات کا مقدمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کورٹس (اے این ایف کورٹس)، دہشتگردی کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) میں چلتا ہے۔
، ریلوے تنصیبات پر حملہ ہو تو اسے ریلوے پولیس دیکھتی ہے۔
اسی طرح فوجی مقامات پر حملے کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں