“جے یو آئی کی کارکنوں کو 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پر احتجاج کی ہدایت”

“جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پر کارکن احتجاج کے لیے تیار رہیں”

26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں، جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے کارکنوں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان جےیوآئی پنجاب کے مطابق 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم مفاہمت پریقین رکھتے ہیں لیکن حکمران مزاحمت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ مدارس رجسٹریشن بل عالمی قوتوں کی خوشنودی کیلئے روکا جارہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں