آذربائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا: تحقیقات کا آغاز

آذربائیجان کا طیارہ میزائل حملے کا شکار، مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات پر تحقیقات

آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع
حادثے کے شکار ہونے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے کی وجہ سے اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی کوشش کی۔
تیسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دھماکے کی آواز سنی۔
دوسری جانب آذر بائیجان نے مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں