“بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کی میراث کو زندہ رکھیں گے”
بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانےکیلئے پُرعزم‘بلاول بھٹو
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 17 ویں یوم شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں، غیر متزلزل قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی پائیدار میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی جراَت، استقامت اور لاکھوں پاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور زندگی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے گہرائی سے جڑی تھی۔
، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں۔
، بلکہ مظلوم، محکوم اور پسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں۔
، مساوات اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے والد کے وژن سے بی بی شہید کی غیر متزلزل وابستگی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں