“ملٹری کورٹس کو عالمی عدالت کی تائید حاصل: ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم اعلان”

“ملٹری کورٹس کی تائید: ڈی جی آئی ایس پی آر کا 9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم”

ملٹری کورٹس کو عالمی عدالت کی تائید حاصل:ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے اصل گھناؤنے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ملٹری کورٹس کو عالمی عدالت کی تائید حاصل ہے۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا۔
جب تک 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور اصل گھناؤنے کرداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کیفر کردار تک نہیں پہنچادیا جاتا،۔
کیوں کہ پاکستان اور پاکستانی قوم اس جیسے کسی سانحے اور ایسی انتشاری سیاست کی اجازت نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان بچے جنہیں زہریلا پروپیگنڈا کرکے ریاست اور اداروں کے خلاف کھڑا کیا گیا،۔
ان کے والدین کودیکھنا چاہیے کہ ان کے بچوں کو مخصوص سیاسی ایجنڈے کے لیے کس طرح استعمال کرکے سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔
، کچھ لوگ اپنی سیاست کے لیے نوجوانوں میں زہر بھرتے ہیں۔
، اس بیانیے اور پروپیگنڈے کی بنیاد رکھنے والے ہی اصل ملزم ہیں، اس لیے انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں