جرمن پارلیمنٹ کی تحلیل: فروری 2025 میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ

جرمن چانسلر کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل، انتخاب فروری 2025 میں

جرمن پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات فروری میں ہونگے
جرمن چانسلر اولاف شولس کی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
، عام انتخابات فروری 2025ء میں ہونگے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں پارلیمنٹ (بنڈس ٹاگ) تحلیل کردی گئی ہے۔
، جس کے بعد عام انتخابات فروری 2025ء میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں۔
، اعتماد کیلئے ووٹنگ میں جرمن چانسلر کی حمایت میں 207 جبکہ مخالفت میں 394 ووٹ پڑے تھے۔
وفاقی دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹس کے مطابق گزشتہ عام الیکشن کے بعد چانسلر اولاف شولس کی قیادت میں اقتدار میں آنے والے تین جماعتی حکومتی اتحاد کی ناکامی کے بعد شولس ایک اقلیتی حکومت کی قیادت کر رہے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں