جنوبی کوریا: لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے 28 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں طیارے میں آگ لگنے سے 28 افراد ہلاک، حادثہ لینڈنگ گیئر کی خرابی کے باعث

جنوبی کوریا: لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے 28 افراد ہلاک
سیئول: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 28 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔
جس سے 28 افرادہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد کو حادثہ کی جگہ سے زندہ نکالا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا۔
،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا ۔
جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں