اوورسیز پاکستانیز نے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی کال مسترد کر دی، مزید زر مبادلہ بھجوانے کا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیز کا زر مبادلہ بھجوانے کا اعلان، ملک دشمن تحریکوں کو مسترد کیا

اوورسیز پاکستانیز کا پہلے سے بھی زیادہ زر مبادلہ بھجوانے کا اعلان
اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی تحریک مسترد کر دی۔
سپین کے بعد اٹلی کے اوور سیزپاکستانیوں نے بھی سول نافرمانی اور ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی کال مسترد کر دی۔
اٹلی کے شہر بریشیا میں اوورسیز پاکستانیز کا پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بڑا اجتماع منعقد ہوا۔
اوورسیز پاکستانیز کا پہلے سے بھی زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھجوانے کا اعلان کردیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ملک دشمن عناصرکو پہچان گئی ہے اور جان گئی ہے کہ یہ اپنے مفادات کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
اگلے سال سے زرمبادلہ میں مزید اضافہ کرنے کا عظم ہے۔
اجتماع میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے، قومی ترانے کی گونج اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن تحریکوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں