حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان، نیا سال خوشی لایا
2025 سے قبل بڑا تحفہ، حکومت نے گیس سستی کر دی
وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے نئے سال کے پہلے مہینے جنوری کیلئے ایل پی جی ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی۔
جس کا اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
ماہ جنوری کیلئےایل پی جی کی فی کلوقیمت 250 روپے 28 پیسےمقرر کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر قیمت میں کمی کے بعد 47 روپے 43 پیسے سستا ہو گیاہے ۔
11.8کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں