بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، آسٹریلیا سیریز کے اختتام پر

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، 31 رنز کے ساتھ آخری سیریز میں کھیلا

بھارتی کپتان روہت شرما کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تاریخی کلین سوئپ کے بعد آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے 3 میچوں میں محض 31 رنز بنائے ہیں۔
جو جسپریت بمرا کی جانب سے حاصل کی گئی (30) وکٹوں سے محض ایک نمبر زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ کے 5 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں