سندھ میں ترقی کے نئے باب کا آغاز، مراد علی شاہ کا دورہ ٹھٹھہ
سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے اور جاری رہےگا، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے اور جاری رہےگا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج مختصر دورہ پر ٹھٹھہ پہنچے۔
، جہاں انہوں نے کینجھر جھیل کو پانی فراہم کرنے والی کے بی فیڈر اپر نہر کو پختہ اور توسیع کے کام کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ٹھٹھہ پہچنے پر سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، کمشنر حیدرآباد بلال میمن، اور محکمہ آبپاشی اور ضلعی کے سینیئر افسران نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے بی فیڈر کے دورے کے دوران کراچی کیلئے پانی کے منصوبے کے بی فیڈر پروجیکٹ پر اہم پیشرفت کا جائزہ لیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں