نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ: پاک چین دوستی کی عظیم مثال
گوادر ایئرپورٹ پاک چین عظیم دوستی کی مثال ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پاک چین عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا،۔
اجلاس کو نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔
، گوادر ایئر پورٹ اے-380 (A-380) ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے۔
جبکہ ایئر پورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔
،پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں