چین کا نیا پروٹوٹائپ ماڈل: دنیا کی تیز ترین ٹرین کی رفتار 281 میل فی گھنٹہ تک پہنچے گی

چین کی سی آر 450 ٹرین کا پروٹوٹائپ ماڈل، دنیا کی تیز ترین ٹرین کی دوڑ میں شامل

چین کادنیا کی تیز ترین ٹرین کا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف
چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین کا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرایا ہے۔
سی آر 450 نامی اس ٹرین کو بیجنگ میں 29 دسمبر کو متعارف کرایا گیا تھا۔
جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 281 میل فی گھنٹہ ہوگی۔
چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس ٹرین کو ٹریک پر 248.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا۔
جب یہ کمرشل سروس کے لیے دستیاب ہوگی تو یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ثابت ہوگی۔
اور چین کی ہی سی آر 400 ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
سی آر 400 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
اور یہ 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں