شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک چلانا ہے تو اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: ملک چلانے کے لیے اشرافیہ کو قربانی دینا ضروری ہے

’ملک چلانا ہے تو اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی‘ شہبازشریف
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ’اُڑان پاکستان ‘ پلان کا افتتاح کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر پروگرام کے ’ لوگو‘ اور کتاب کی رونمائی بھی کی گئی ۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے ٹیکس میں کمی لانا ہو گی،۔
میرا بس چلے توآج ٹیکسوں کی بھرمار میں کمی کر دوں لیکن وہ وقت بھی آئے گا۔
اگر ملک چلنا ہے تو اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہو گی، اسمگلنگ روکنے سے مہنگائی میں کمی اور صورتحال بہتر ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی پلان ’ اُڑان پاکستان ‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا،آج معیشت مستحکم ہے،۔
ہم نےسیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا، ہم نےقومی مفادہمیشہ مقدم رکھا، ۔
بے پناہ چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں