AirSial کی فضائی بیڑے میں دو نئے Airbus A320 طیارے شامل، بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز
AirSial کی انتظامیہ کا اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کا فیصلہ
AirSial کی انتظامیہ کا دو نئے Airbus A320 طیاروں کے ساتھ اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کا فیصلہ
پاکستان کے معروف شہر سیالکوٹ کے تاجروں کی کاوشوں سے 9 دسمبر 2020ء سے شروع ہونیوالی پرائیویٹ فضائی کمپنی AirSial کی انتظامیہ نے دو نئے Airbus A320 طیاروں کے اضافے کیساتھ اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کیلئے گزشتہ ہفتے ایک خصوصی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی ۔
جس میں AirSial اور BOC Aviation کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔
2025ء میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش والے 2 نئے ہوائی جہازوں کے اضافے سے ایئرلائن کے کل بیڑے کا حجم 7 طیاروں تک پہنچ جائے گا۔
جو انہیں بین الاقوامی آپریشنز کے لیے تیار کرے گا۔ ایئر لائن کو 7 نئے روٹس پر بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔
، جن میں چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت کے ائیرپورٹ شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں