ڈونلڈ ٹرمپ کا برکس ممالک کو انتباہ: ڈالر کے متبادل کرنسی پر 100 فیصد ٹیکس

ڈونلڈ ٹرمپ کا برکس ممالک کو انتباہ: امریکی معیشت میں جگہ نہ دینے کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر برکس ممالک کو انتباہ
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’برکس‘ ممالک کو ڈالر کے مقابلے متبادل کرنسی لانے پر 100فیصد ٹیکس عائد کیے جانے سے خبر دار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاشی اعتبار سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک پر مشتمل گروپ برکس کو تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے۔
جب کہ ان ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی امریکی کرنسی ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کی گئی تو ان ممالک پر امریکا میں درآمدات پر 100فیصد ٹیکس لگائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنیوالے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں