“مریم اورنگزیب نے کہا: مسلم لیگ ن کی حکومت میں مہنگائی کم اور ملک ترقی کرتا ہے”
ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کرتا ہے، مریم اورنگزیب
سینئرصوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک ترقی کرتا ہے۔
لاہورمیں سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے نیوزکاننفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال بعد کم ترین سطح پرہے
ملکی معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 35 فیصد سے 4.9 فیصد پرآ گئی، حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کررہا ہے،۔
مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک ترقی کرتا ہے۔
سینئروزیرپنجاب نے کہا کہ وزیراعظم اوران کی ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے، شہبازشریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادوکی چھڑی تونہیں۔
، آپ سب نے دیکھا کس طرح خارجہ پالیسی کامیاب ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2018 سے 2022 تک منصوبوں کوبریک کیوں لگ گئی تھی، ن لیگی دورمیں انڈسٹری گروتھ کرتی ہے۔\
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں