“نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور نظام میں تبدیلیاں”

“نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، یونین کونسلز اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کا نیا نظام”

نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024منظوری کیلئےتیار
پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 منظوری کے لئے تیار کر لیا گیا ۔
بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر اور مدت 4سال رکھی جائے گی، انتخابات 2025 میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
، نئے ایکٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات یونین کونسل کی بنیاد پر ہوں گے، بلدیاتی ایکٹ کابینہ کمیٹی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔
ایکٹ کی منظوری وزیر اعلیٰ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں دیں گی۔
، منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
، اربن رورل ایریاز کو مکمل تقسیم کرنے کی حد بندی کی جائے گی۔
، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشنز بنائی جائیں گی 20ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسلز قائم ہوں گی ۔
لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 4 سو سے زائد کرنے کی تجویز دی گئی۔
، سات لاکھ سے اوپر آبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوں گی۔
، پندرہ ہزار سے 50 ہزار آبادی تک ٹاؤن کمیٹی پچاس ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی ، دو لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنائی جائینگی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں