“کراچی کے پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں لفظی جنگ”
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں لفظی جنگ چھڑ گئی
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں لفظی جنگ شروع ہو گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دیے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پیپلز پارٹی کی بدترین جبری حکمرانی نے کراچی کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسا دیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت شہر کے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں بھی پانی کی قلت باعث حیرت اور سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
پیپلز پارٹی کو صرف کرپشن کرنا آتی ہے، جو پورے صوبے میں زور و شور سے بلاناغہ جاری ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی میں ناجائز ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی بیچا جارہا ہے اور شہریوں کے نلوں میں پانی میسر نہیں ہے۔
کراچی کے شہری وفاق کو 70 فیصد اور صوبے کو 90 فیصد ٹیکس دیتے ہیں باقی جو بچتا ہے پیپلز پارٹی کی کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں