“سپریم کورٹ نے پی آئی اے نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا”
سپریم کورٹ کا پی آئی اے نجکاری روکنے کا حکم واپس
سپریم کورٹ نے پی آئی اے نجکاری روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے آئینی بینچ پی آئی اے نجکاری کیس نمٹا دیا۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئے پروفیشنل بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی۔
حکومت کیطرف سے پی آئی اے نجکاری کا عمل شروع کیا تھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ نجکاری کے عمل کی وجہ سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئی۔
نجکاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے۔پی آئی اے فلائیٹ آپریشن پرپابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ دوبارہ نجکاری کےعمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے۔
جسٹس مندوخیل نے کہا کہ نجکاری کا عمل کرکے حکومت سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نجکاری عدالت کو اعتماد میں لیکرکی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں