“پنجاب پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافہ: 5 لاکھ سے 10 لاکھ تک کی نئی تنخواہیں”
پنجاب پارلیمنٹیرینزکے وارے نیارے، تنخواہوں میں اضافہ
پنجاب کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دےدی ۔
ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ، معاون خصوصی اور مشیر کی تنخواہ 7لاکھ روپےکردی گئی۔
،پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ6 لاکھ،صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ہوگی۔
،سپیکر پنجاب اسمبلی کےتنخواہ 10 لاکھ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپےہوگی۔
صوبائی کابینہ نےگزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر منظوری دی۔
، کابینہ کی منظوری کے بعداب یہ بل اسمبلی میں پاس ہونےکیلئے جائےگا۔
پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔
،ترجمان پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کابینہ نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دےدی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں