“نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات”
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات
پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات کے حل کیلئے کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق ہوگیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کیلئے زرداری ہاؤس پہنچے۔
جہاں بلاول بھٹو زرداری نے انہیں خوش آمدید کہا۔
راجہ پرویزاشرف، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری نے معاملات کے حل کیلئے پیپلز پارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں