وزیراعظم شہباز شریف کی اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جلد تکمیل کی ہدایت

وزیراعظم کا اسمارٹ میٹرز کی تنصیب اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ہدایت

وزیراعظم کا اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
، وزیرِاعظم نے اسمارٹ میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے جائزہ اجلاس میں لاہور، پشاور اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے معاملات زیر بحث آئے۔
وزیرِاعظم نے اسمارٹ میٹرز کی جلد از جلد تنصیب کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بلنگ نظام میں شفافیت آئے گی۔
انہوں نے اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں