“اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان، 13 فیصد پر آگئی شرح سود”

“اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی، ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری”

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی۔
پیر کے روز گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔
جس میں شرح سود میں 2 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے بعد شرح سود 15 سے کم ہو کر 13 فیصد پر آگئی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال اور مقامی سمیت بین الاقوامی معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق روپیہ مستحکم ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
اور مہنگائی کنٹرول اور زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
، نومبر میں افراط زر کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پرآگئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں