احسن اقبال کا الزام: امریکی پابندیوں کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے
امریکی پابندیوں کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے کہا ہے کہ میزائل پابندیوں سے متعلق کریڈٹ پی ٹی آئی کی بیرون ملک قیادت کو جاتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی ہے۔
، پی ٹی آئی نے ان تمام لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جو پاکستان کی ریاست کے دشمن ہیں۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو سیاسی طور پر تجربہ رکھتے ہیں۔
، اڈیالہ جیل میں موجود شخص کا رویہ انتشار پر مبنی ہے، اصل چیز یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، جو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔
کیا پی ٹی آئی اس وقت اپنے لئے کوئی این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
، ان کے بانی کو سزاؤں میں تخفیف ہو جائے یا حکومت ان کیسز کی پیروی سے پیچھے ہٹ جائے۔
، حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں امن و استحکام ہو، پی ٹی آئی کا فرض ہے کہ پارلیمان میں آکر سیاست کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں