بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی سے بھارت کے تعلقات میں مزید تناؤ
بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج
بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج بن گئی ہے۔
جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی معاہدے منسوخ کر دیے ہیں۔
بھارت میں بنگلہ دیشی قونصل خانے پر حملے اور بنگلہ دیش کے عوام میں بھارت مخالف جذبات کے باعث دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پانی کی تقسیم، غیرقانونی امیگریشن اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق جیسے مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں