جعلی ڈگریوں کا اعتراف: پی آئی اے کے سابق پائلٹس اور ملازمین کا انکشاف

جعلی ڈگریوں کا اعتراف: پی آئی اے کے 4 سابق ملازمین نے جرم تسلیم کیا

پی آئی اے کے سابق پائلٹس کا جعلی ڈگری استعمال کرنے کا اعتراف
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 پائلٹس اور ایک ایئرہوسٹس سمیت 4 سابق ملازمین نے جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر قومی ایئر لائن میں تقرر یا ترقی حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر پی آئی اے کے 457 ملازمین کے تقرر کے آڈٹ کے بعد 2022 میں ایف آئی اے نے ان تمام ملازمین کو پہلے ہی برطرف یا ریٹائر کر دیا تھا۔
ابتدائی طور پر ان ملازمین نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے خصوصی عدالت سے رجوع کرتے وقت جعلی ڈگری کے الزامات سے انکار کیا تھا اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور بھی کرلی تھی۔
، تاہم بعد میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد سب نے اعتراف جرم کرلیا تھا اور اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں