ایران نے خواتین پر حملہ کرنے والے شخص کو “فساد فی الارض” کے جرم میں پھانسی دے دی

تہران میں خواتین پر حملہ کرنے والے مجرم کو پھانسی کی سزا

درجنوں خواتین پر حملے کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی
ایران نے دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر درجنوں خواتین پر حملہ کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایران کی عدلیہ نے بتایا کہ ایرانی حکام نے خواتین پر حملے کرنے والے والے مجرم کو ’فساد فی الارض‘ کی دفعات کے تحت پھانسی دی۔
ایرانی عدلیہ کی آن لائن نیوز ویب سائٹ میزان نے کہا کہ رستگوئی کنڈولاج نے ایک تیز دھار آلے سے کم از کم 59 خواتین پر حملہ کیا۔
حملے میں وہ خواتین زخمی ہوئیں اور ان حملوں سے تہران میں دہشت کی لہر پھیل گئی۔.
میزان نے رپورٹ کیا کہ متعدد خواتین نے رپورٹ کیا کہ حملہ آور ان حملوں کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مجرم کو پکڑا کب گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں