خیبرپختونخوامیں گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں ہو گا: رانا ثناء اللہ کا بیان

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے خیبرپختونخوامیں گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں ہو گا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ قیادت کو رائے دوں گا خیبرپختونخوامیں گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں ہو گا۔
کے پی میں صورتحال خراب،گورنر راج کسی قیمت پرنہیں لگاناچاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت کی ترجیح تھی مظاہرین ریڈزون میں نہ آکر رکیں۔
مظاہرین کو گرفتار کرنا حکومت کی ترجیح نہیں تھی،علی امین،بشریٰ بی بی نکلےتوان کےساتھ بہت گاڑیاں تھیں۔
مظاہرین میں زیادہ ترلوگ دہشت گرد تھے، مظاہرین میں زیادہ ترلوگ شرپسند تھے۔
حکومت اورپی ٹی آئی قیادت کے درمیان کوئی مفاہمت نہیں تھی۔
ان کا کہناتھا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے جانے سےآسانی ہوئی۔
اگرعلی امین اور بشریٰ بی بی رُکتےتو زیادہ نقصان ہوتا،ڈی چوک جانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کاتھا۔
پی ٹی آئی کی ڈی چوک آنےکی کوئی تیاری نہیں تھی۔
اگرانہیں ڈی چوک پر رات گزارنی پڑتی تو کیا انتظامات تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں