روس کی جانب سے امریکا کو جوہری تجربات کی بحالی پر خبردار

جوہری تجربات: روس نے امریکا کو خبردار کر دیا

روس نے امریکا کو جوہری تجربات کرنے سے خبردار کردیا
روس کی جانب سے نومنتخب صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے ۔
کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ جوہری تجربات شروع کیے تو ماسکو اپنے آپشنز کھلے رکھے گا۔
روس، امریکا اور چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے پر کام کر رہے ہیں ۔
جس سے سوویت یونین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ کے دور کے ہتھیاروں پر قابو پانے کے معاہدے بھی ٹوٹ رہے ہیں۔
امریکا نے جولائی 1945 میں نیو میکسیکو کے شہر الموگورڈو میں پہلا جوہری تجربہ کیا تھا ۔
تاہم دنیا کی دو بڑی جوہری طاقتوں کی جانب سے تجربات کی بحالی ایک نئے اور غیر یقینی دور کا آغاز کردے گی۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے واشنگٹن کو واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران جامع جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے (سی ٹی بی ٹی) پر اصولی موقف اختیار کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں