ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان: روسی صدر مجھ سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں

ٹرمپ کا اعلان: روسی صدر مجھ سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں، یوکرین جنگ پر بات چیت

روسی صدر مجھ سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدرپیوٹن مجھ سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ مجھ سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین جنگ کبھی نہ ہوتی،ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔
یوکرین تنازع کے حل کیلئے پیوٹن سے ملاقات کا انتظار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں