“سعودی عرب میں سزائے موت کا ریکارڈ: 330 افراد کو سزائیں، 150 منشیات کے مجرم”
سعودی عرب ‘ ایک سال کے دوران 330 افراد کو سزائے موت
سعودی عرب میں 2024ء میں 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ۔
جو حالیہ برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت کے اعداد و شمار انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم کی جانب سے جمع کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سال 2023ء میں 172 اور سال 2022ء میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 150 سے زائد افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دے کر سزائے موت دی گئی۔
، سزائے موت پانے والوں میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں