“مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی کی کمی کا شکار ہیں”
سندھ کے لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ملک بھر میں ستر فیصد گیس فراہم کر رہا ہے۔
اصولی طور پر آئیں اور قانون کے مطابق سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ گیس ملنی چاہیے۔
لیکن افسوس کی بات ہے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی کی لوڈ شیدنگ کے بحران سے گزر رہے ہیں۔
، سندھ حکومت لوگوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سولرائزیشن کے پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔
، سندھ میں سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج سے تقریباً 12 سال پہلے سولرائزیشن کا کام شروع کیا۔
، سندھ حکومت نے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ تعلقہ کھپرو، ضلع سانگھڑ کے دو گاؤں کو سولرائیز کیا تھا۔
، پہلے مرحلے میں سرکاری اداروں کو سولرائزیشن کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں