شامی حکومت کا فیصلہ: عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کو سونپی گئی
شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد
شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی۔
شامی میڈیا کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے محمد البشیر سے ملاقات کی۔
، اس دوران یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
جس کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت میں داخل ہونے سے بچانا ہے۔
دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق میں حالات معمول پر آنے لگے، جنگجوؤں نے دن کے اوقات میں دمشق سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
، بینک بھی کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں