صوبائی وزیر رمیش سنگھ اور عظمیٰ بخاری کی گاڑی کینال روڈ پر حادثے کا شکار
صوبائی وزراء رمیش سنگھ اور عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ
لاہور میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آگیا۔
پولیس حکام کے مطابق بدھ کے روز وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ۔
جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔
حکام نے بتایا کہ عظمیٰ بخاری ، رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ تقریب میں جارہی تھیں۔
رمیش سنگھ اروڑہ اورعظمیٰ بخاری ٹریفک حادثے میں محفوظ رہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جن کے باعث حادثہ پیش آیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں