“عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالر ہوچکا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک”

عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالرہوچکا ہے: گورنر سٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالرہوچکا ہے۔
آئندہ چند سال میں عالمی اسلامی بینکاری کی نمو اور بھی تیز ہوگی ۔
کراچی میں اسلامی بینکاری سے متعلق سیمینار ہوا جس میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئین میں سود کو معیشت سے مکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
اسلامی بینکاری اور فنانس قرآن اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمطابق ہونی چاہیے ۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا اسلامی بینکاری پر منتقلی کے کئی چیلنجز ہیں۔
پہلا چیلنج پروڈکٹ اور خدمات کو شریعہ اصولوں سے مطابقت دینا ہے۔
دوسرا چیلنج حکومت کو اسلامی قرض گیری فراہم کرنا ہے ۔
تیسرا بڑا چیلنج فعال اسلامی انٹربینک مارکیٹ بنانا ہے ۔۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں