عمران خان توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا امکان، جسٹس امین الدین خان کے ریمارکس
نوٹس کیا تو عمران خان کو پیش بھی کرنا پڑے گا، سربراہ آئینی بینچ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا،۔
سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرکے ریمارکس دیے کہ نوٹس کیا تو عمران خان کو پیش بھی کرنا پڑے گا۔، ہدایات لے لیں۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا حکومت اس کیس کو چلانا چاہتی ہے؟
جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ حکومت سنجیدگی سے درخواست کی پیروی کرے گی۔
، بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں