عمران خان کا ملٹری ٹرائل قانون کے مطابق ہوگا”: “وزیردفاع خواجہ آصف

“وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل قانون کے تحت ہوگا”

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ قانون کرے گا،وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان اور فیض حمید تمام معاملات میں حصہ دار تھے۔
بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ قانون کرے گا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں سرفہرست فیض حمید تھے ۔
دونوں کی پارٹنر شپ 2018 کے الیکشن سے پہلے سے تھی ۔جو نو مئی کو بھی برقرار تھی۔ شواہد سامنے آئیں گے تو معاملات دائیں بائیں بھی جاسکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا 2018 الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرطرح سے سہولت دی گئی۔
، چیئرمین سینیٹ اور دیگر الیکشن میں بھی فیض حمید کا کردار رہا، وقت ثابت کرے گا کس طرح سیاسی مخالفین پرظلم اور لوٹ مار کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بہت سے سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوا، ۔
پی ٹی آئی رہنما سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر بات کیوں نہیں کرتے؟

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں