عوام احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے: عظمیٰ بخاری

عوام احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی وضاحت

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔
میرے پاس پچھلے 10 ماہ کا رپورٹ کارڈ موجود ہے، کہا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات فائلوں کیلئے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سال عوام کو بہت سے خوشخبریاں دے کر جائے گا۔
سٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، مہنگائی اس وقت 4 اور 5 فیصد کے درمیان موجود ہے۔
مریم نواز کیلئے یہ سال اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس پہلے کبھی حکومتی عہدہ نہیں رہا۔
، وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں