“قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو بلایا جائے گا، حکومت کا اعلان”
حکومت کا 10 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہے گا۔
لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کہنا ہے کہ 10 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے، یہ معمول کا اجلاس ہوگا۔
،ایسا نہیں کہ کوئی بڑی قانون سازی ہو رہی ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ابھی کوئی تجویز ٹیبل پر نہیں ہے، مشترکہ اجلاس کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔
، مولانا فضل الرحمان جس طرح چاہیں گے دینی مدارس کے بل پر کارروائی کی جائے گی۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے معاملات سڑکوں کے بجائے قومی اسمبلی میں لے کر آئے،۔
ایک جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں