مدارس بل میں ترمیم قبول نہیں، حافظ حمداللہ کا حکومت سے مطالبہ
مدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہ
اسلام آباد: رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس بل پر گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور وہ جلد فیصلہ کرلے تو بہتر ہے۔
، یہ نا ہو کہ دیر ہو جائے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے۔
، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے۔
لہٰذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
یہی جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں