بھارت: کسانوں کی “ریل روکو تحریک” نے مودی حکومت کو چیلنج کر دیا
زبردستی مذاکرات نہیں کرا سکتے: اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ مذاکرات کریں،ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
، کوئی آئے گا تو ناں نہیں کریں گے مگر لوگوں کو پکڑ کر نہیں کہہ سکتے کہ آئیں مذاکرات کریں۔
اسپیکرز کانفرنس کے اختتام پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ایاز صاد ق نے کہا کہ اپوزیشن کی مرضی ہو گی تو ہم سہولت کاری کریں گے۔
، بہتری کیلئے جس کی بھی منت کرنا پڑی کریں گے اور حکومت کی کمیٹی بھی بن جائے گی تو بات چیت آگے چل پڑے گی اور راستہ بننا شروع ہو جائے گا ۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا آیت الکرسی اور درود شریف پڑھ کر پھونکیں گے تو حالات بہتر ہوتےجائیں گے، ۔
کوئی آئے گا تو نا نہیں کریں گے، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں کسی کو مذاکرات کے لیے زبردستی پکڑ کر نہیں لا سکتے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں