موسم سرما کی پہلی بارش نے لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا
موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے انٹری دے دی، ۔
لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔
صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا اور خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، کلمہ چوک، گارڈن ٹاؤن کے اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔
، دن کے اوقات میں بھی بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ قصور، کاہنہ، پاکپتن اور رینالہ خورد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں