وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار پر زور
نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ادا کر سکتے ہیں:وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
جو ہم سب کو اپنے معاشروں کو درپیش بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں کی یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے عالمی دن کا موضوع “بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونااور کل کی سالمیت کی تشکیل” بجا طور پر اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
جو ہمارے نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ادا کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایک ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو،۔
پاکستان آج بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے شفاف، مربوط اور جوابدہ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
، کرپشن اور بدعنوانی ایک ایسا گھناؤنا عنصر ہے جو کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے اور معاشرے کے سماجی تانے بانے کو تباہ کر دیتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں