نیو ایئر نائٹ سکیورٹی پلان: لاہور اور صوبہ بھر میں پولیس کی بھرپور تعیناتی
نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان تیار
پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان مکمل کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔
395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے،۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں