وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ، ایران، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی قیادت سے اہم ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر میں ترکیہ، ایران اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی

وزیر اعظم کی ترکیہ، ایران ،بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی قیادت سے ملاقاتیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر میں ترکیہ، ایران ،بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
جن کے دوران غزہ کی صورتحال ، مسئلہ کشمیر اور باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔
قاہرہ میں 11 ویں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص آئی ٹی، زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں