وفاق المدارس نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا

وفاق المدارس کی عوامی رابطہ مہم، جمعہ اجتماعات میں عوام کو آگاہ کیا جائے گا

وفاق المدارس کا ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
وفاق المدارس کی جانب سے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
منگل کو مفتی تقی عثمانی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ۔
جس میں جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے بطور خاص شرکت کی ۔
مجلس عاملہ نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے فیصلوں اور موقف کی توثیق کرتے ہوئے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ کے اجتماعات اور مدارس کے سالانہ پروگراموں میں عوام کو موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں